اسلام آباد (آئی این پی )معاون خصوصی شہباز گِل نے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔منظور وسان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے وزیراعظم پھردولہا بنیں گے۔منظور وسان کے بیان کے جواب میں شہباز گل نے کہاہے کہ بلاول کا وزیراعظم بننے کے بعد شادی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی بلاول کا ذاتی معاملہ ہے لیکن ان کے ترجمان نے آج اس کا اعلان کیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔