بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 113 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
سنچورین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت نے پہلی اننگز میں 327 رنز بنائے جہاں کے ایل راہول نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ماینک اگروال 60 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔
پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم صرف 197 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جہاں ٹیمبا باوما 52 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
برتری میں دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بھارتی ٹیم اس مرتبہ 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
تاہم 305 رنز کا ہدف جنوبی افریقی ٹیم کے لیے پہاڑ جیسا ثابت ہوا جس میں دب کر ہوم ٹیم 191 رنز کی مہمان ثابت ہوئی۔
بھارت نے یہ میچ 113 رنز سے جیت لیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی۔
بھارت کے کے ایل راہول کو یادگار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔