• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ ایئرپورٹ پر بڑے پیمانے پر ہنگامی ریسکیو مشق، اہم اداروں کی شرکت

نواب شاہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بڑے پیمانے پر ہنگامی مشق کی گئی۔ مشق کووڈ 19 وبائی امراض کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کی گئی۔

سی اے اے ریسکیو فائر فائٹرز نے بہت کم وقت میں بڑی آگ پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جبکہ مسافروں کو نقلی طیارے (ہینو بس) سے نکالا اور بچایا گیا۔

دیگر ایجنسیاں، پی اے ایف، اے ایس ایف، سٹی فائر بریگیڈ، پیپلز میڈیکل کالج اسپتال، ایدھی ٹرسٹ ایمبولینس سروسز، پی آئی اے اور قائد عوام یونیورسٹی نے پرجوش انداز میں مشق میں حصہ لیا۔

مشق کی کامیاب تکمیل کے بعد طارق محمود ساقی سی او او اے پی ایم نوابشاہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تمام شرکاء کے پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی تعریف کی۔

انہوں نے مشق کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین