• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں نے نئے سال کو خوش آمدید کیسے کہا؟

فوٹوز، انسٹاگرام پیجز
فوٹوز، انسٹاگرام پیجز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے جس کو عام عوام کے ساتھ فنکار برادری نے بھی کُھلی بانہوں سے خوش آمدید کہا ہے۔

دنیا بھر کے سب ہی افراد نئی امیدوں، خوشیوں اور زندگی میں خوش نما تبدیلیوں کو ذہن میں لیے نئے سال میں داخل ہو رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کی فنکار برادری خود کو سیلیبرٹی کے رتبے پر پہنچانے والے اپنے مداحوں کو کیسے بھول سکتی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف صف اول کی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں اور دبئی میں واقع برج خلیفہ پر ہونے والی آتش بازی کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

دوسری جانب ماہرہ خان نے ایک لمبے چوڑے نوٹ کے ساتھ اپنی نوجوانی کی خوبصورت ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو حسین یادوں کا تحفہ دیا ہے ۔

اسی طرح سال نو کی مبارکباد دینے میں اداکارہ ہانیہ عامر، ثروت گیلانی، حنا الطاف، منشا پاشا، علیزے گبول، اقراء عزیز اور سنیتا مارشل سمیت دیگر شامل ہیں ۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔

گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز کی مبارکباد دینے کے لیے ایک دلچسپ فلٹر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے ۔

اپنے مداحوں کو نئے سال کے آغاز پر امیر گیلانی بھی نہیں بھولے ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید