• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی سوشل ورکر قتل، عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے لیڈی سوشل ورکر صباء کے قتل میں ملوث ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نیو کراچی بلال کالونی میں لیڈی سوشل ورکر صباء کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے گرفتار ملزم غضنفر کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو صباء دختر اسلم کو نیو کراچی میں اس کے گھر کے قریب دفتر جاتے ہوئے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید