• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران بارڈر پر موجود زائرین کی واپسی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر، خیرپور کے رہائشی  افراد نے پاک ایران بارڈر پر پانچ روز سے زائرین کی واپسی نہ ہونے اور تمام زائرین کے وہاں موجود رہنے کے باعث انہیں درپیش مشکلات کے خلاف سکھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے زائرین پانچ روز سے بارڈر پر موجود ہیں لیکن انہیں سیکیورٹی اسکواڈ فراہم نہیں کیا جارہا جس کے باعث وہ تاحال اپنے گھروں کو واپس نہیں آسکے ہیں، مظاہرین نے وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر زائرین کی واپسی کے لئے انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔ 
تازہ ترین