• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں موسم سرد سے سرد ہوتا جارہا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہے گا، تاہم شمالی اور شمال مغربی بلوچستان، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ روز سے سال کی پہلی برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے تمام زمینی رابطے منقطع ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

صوبۂ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج بھی زیارت، کوئٹہ، چمن، دالبندین، نوکنڈی، چاغی، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پنجاب کے شہروں میں بھی خشک سردی کا راج ہے۔

خشک سردی کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بارش اور دھند کی وجہ سے کاشت کی جانے والی مختلف فصلوں پر موسم کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید