ریڈیو پاکستان پشاور واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ اسمبلی میں تحریک کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ہوں گے۔
کمیٹی میں اراکین صوبائی اسمبلی طارق سعید، ملک عدیل اقبال، محمد اسرار، آصف خان، عبدالغنی فضل الہٰی سمیع اللہ، طارق محمود، احمد کریم کنڈی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
اراکین صوبائی اسمبلی عدنان خان، ارباب محمد وسیم، محمد نثار، سجاد اللہ اور محمد رشاد خان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی واقعے کے اسباب، وجوہات اور حالات کا جائزہ لے گی اور تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی، رپورٹ کو صوبائی کابینہ کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔