• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کے ہونے والے داماد کے بارے میں چند معلومات سامنے آگئیں۔ 

اے آر رحمان کی سب سے بڑی بیٹی خدیجہ رحمان کی چند روز قبل منگی ہوئی جس کی اطلاع گلوکار نے ایک روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خدیجہ نے پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر ریاض الدین شیخ محمد کو ایک آڈیو انجینئر کہا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے تحریر کیا تھا کہ خدا کی رحمت کے ساتھ آج میں یہ اعلان کرتی ہوں کہ میری منگنی ریاض الدین شیخ محمد سے ہوئی ہے جو ایک نوجوان کاروباری شخصیت اور وزکڈ آڈیو انجینئر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی یہ منگنی گزشتہ برس 29 دسمبر کو ہوئی تھی جبکہ کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیشِ نظر اس میں صرف اہلِ خانہ اور قریبی لوگوں نے شرکت کی تھی۔

تاہم اب ریاس الدین شیخ محمد سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ اپنے ہونے والے سسر اے آر رحمان کے لیے ہی کام کرتے رہے ہیں۔

ان کے انسٹاگرام ہینڈل پر نظر دوڑائی جائے تو اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے چاہنے والوں کی تعداد تو صرف 5 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ اس میں شیئر کی جانے والی پوسٹس میں زیادہ تر ساؤنڈ ڈیزائننگ آلات یا پھر اے آر رحمان کی لائیو کنسرٹ کی تصاویر ہیں۔

واضح رہے کہ خدیجہ نے اپنے منگیتر کو بطور ایک موسیقار، پروڈیوسر اور ایک سماجی کارکن کی حیثت سے متعارف کرواتے ہوئے ریاس الدین کی اپنی زندگی میں آمد کو بابرکت قرار دیا تھا اور پر خدا کا شکر بھی ادا کیا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید