• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں کل شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔ 

مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔ 

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ایران میں بھی بارشیں برسا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کل شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کہیں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 7 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 2 روز کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید