• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے کنسرٹ میں منچلوں پر برہم ہونے کی وجہ بتادی

عاصم اظہر نے کنسرٹ میں منچلوں پر برہم ہونے کی وجہ بتادی
عاصم اظہر نے کنسرٹ میں منچلوں پر برہم ہونے کی وجہ بتادی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کنسرٹ میں نوجوان لڑکوں پر برہم ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے وضاحت دے دی۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے کنسرٹ کی وہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ منچلوں پر غصہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں عام طور پر اس طرح کی چیزیں شیئر نہیں کرتا ہوں لیکن جو بھی میرے کنسرٹ میں آیا ہے وہ جانتا ہے کہ میں یہ بالکل برداشت نہیں کرسکتا ہوں کہ میرے سامنے کسی خاتون یا فیملی کو ہراساں کیا جائے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں جن لڑکوں پر برہم ہورہا تھا وہ کُھلے عام شراب پی رہے تھے اور ایک خاندان کو بہت تنگ کر رہے تھے۔‘

عاصم اظہر نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ لوگ جو یہ سوچتے ہیں کہ یہ ایک اسٹنٹ تھا، وہ کچھ بھی سوچ سکتے ہیں لیکن میں اسٹیج پر ہمیشہ ایسے لوگوں کو تمیز دِلاتا رہوں گا جو میرے سامعین کو تنگ کریں گے۔‘

گلوکار نے مزید کہا کہ ’اسٹیج پر کھڑے ہوکر سب نظر آتا ہے اور مجھے کچھ زیادہ ہی نظر آتا ہے۔‘

واضح رہے کہ سالِ نو کے موقع پر دیگر گلوکاروں کی طرح عاصم اظہر نے بھی اپنے مداحوں کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کنسرٹ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران نوجوان لڑکے وہاں موجود فیمیلیز کے ساتھ بدتمیزی کررہے ہوتے ہیں جنہیں عاصم اظہر دورانِ کنسرٹ ڈانٹتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید