• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یورپ بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، 24 گھنٹوں میں فرانس میں 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، منگل کو 2 لاکھ 18ہزار سے زائد کیس سامنے آئے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگ بوسٹر نہ لگوانے کے سبب غیر ضروری طور پر ہلاک ہورہے ہیں،آئندہ چند ہفتے چیلنجنگ ہوں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہر شخص اپنا کردار ادا کرے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کورونا کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید