• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ اور بھارت کا دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ٹوئٹر

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جوہانسبرگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔

تیسرے دن کے اختتا م پر میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 118 رنز بنالیے، اسے جیت کے لیے مزید 122رنز کی ضرورت ہے جبکہ بھارت کو تین میچز کی سیریز جیتنے کے لیے 8 وکٹیں درکار ہیں۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم نے 85 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی، اجنکیا رہا 58 اور چتیشور پوجارا 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن ان کے بعد ہنوما وہاڑی کے 40 رنز ناٹ آؤٹ کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 266 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ہوم ٹیم کی جانب سے کگیسو رباڈا، لنگی نگیڈی اور مارکو جینسن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف ملا، جہاں اس نے تیسرے دن کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنالیے۔

جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر 46 اور وین ڈر ڈیوسن 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید