امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں 60 روزہ نئی جنگ بندی کی پیشکش پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اپنے پہلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر حماس کا مکمل خاتمہ کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حماس نہیں ہو گی، غزہ میں اب کوئی حماستان نہیں ہو گا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ہم اس کے پیچھے نہیں جا رہے، یہ ختم ہو گیا ہے۔