• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھولکی کے بعد صبور علی کی مایوں بھی ہوگئی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور گزشتہ شب اُن کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

سال 2022 کا آغاز جہاں اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات سے ہوا تو وہیں اب صبور علی اور علی انصاری نے بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور گزشتہ شب اس جوڑی کی مایوں کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی نے اپنی مایوں میں پیلے رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے لال ڈوپٹہ بھی پہنا۔

دوسری جانب علی انصاری نے موسم سرما کی مناسبت سے گرم شال کے ساتھ سفید لباس زیب تن کیا۔

وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں سجل علی کو اپنے بہنوئی علی انصاری کو ہلدی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صبور اور علی انصاری کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ صبور علی اور علی انصاری رواں ماہ 22 جنوری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید