• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کے برائیڈل شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبور علی نے اپنے نئے برائیڈل شوٹ کی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی سُرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

صبور علی کے جوڑے پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا ہے۔

ہر دلعزیز اداکارہ صبور علی ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بےحد حسین نظر آرہی ہیں۔

صبور علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہیں میک اپ آرٹسٹ کا کام بہت پسند آیا ہے۔‘

اداکارہ نے صرف 23  گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنے اس برائیڈل شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جن پر اب تک لاکھوں لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین