• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخلے سے روکنے پر فیڈرر کا اظہارِ افسوس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ریکارڈ یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سربین ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ  کو آسٹریلیا میں داخل ہونے سے روکنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

نوواک جوکووچ کے معاملے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے نامور ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ اگر جوکووچ چاہتے تو بغیر کسی پریشانی کے کھیل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سربیا کے نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت کے لیے میلبرن پہنچے تو ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔ 

آسٹریلیا میں کھیلنے کے لیے جوکووچ کی کورونا ویکسین سے استثنیٰ تنازع کا باعث بنا۔ 

دوسری جانب جوکووچ کی آسٹریلیا سے نکالے جانے یا رکنے کا فیصلہ پیر کو عدالت کرے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن ٹینس 17 جنوری سے شروع ہورہا ہے، 34 سالہ ٹینس اسٹار جوکووچ کو سرکاری حراستی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید