چین کے صوبے ہینان کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پابندیاں نافذ کردی گئیں۔
دس لاکھ آبادی والی کاؤنٹی گوشی میں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگادی گئی ہے، جبکہ یزہو شہر میں لاک ڈاؤن نافذ اور ژوچینگ کی 40 لاکھ سے زائد آبادی کی آج سے ٹیسٹنگ شروع کردی گئی۔
صوبے ہینان میں کورونا کی مقامی منتقلی کے 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم ہینان میں اب تک اومی کرون ویرنٹ کے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔
دوسری جانب ملائیشیا میں 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی گئی، ملائیشیا میں اومی کرون ویرنٹ کے اب تک 245 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔