• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کے مقام کے قریب ہی نالے میں ایک اور دھماکا ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیرشاہ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ تباہ ہونے والے نجی بینک کی عمارت کے سامنے شیرشاہ کے رہائشی علاقے میں البلال ہوٹل کے ساتھ ہی منہدم کی گئی دکانوں کے ساتھ نالے میں زوردار دھماکے کی آواز آئی۔

شیرشاہ پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکا نالے میں قدرتی گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا تاہم حتمی رپورٹ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید