• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیلگو اسٹار رام چرن نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی بھارت کے تیلگو سپر اسٹار رام چرن نے بھارت کی سب سے بڑی فلم نگری بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ 

واضح رہے کہ رام چرن نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم زنجیر میں کام کیا تھا جبکہ ان کے مدِ مقابل اداکارہ پریانکا چوپڑا تھیں۔ 

اس کے بعد سے رام چرن بالی ووڈ میں اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھاتے نظر نہیں آئے جس کی وجہ انہوں نے اب بتادی۔ 

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیح بہت زیادہ اہم فلموں کا انتخاب ہے، تاہم جب موقع ملتا ہے تو فلم کرلیتے ہیں۔ 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بالی ووڈ فلم کرنے کا موقع ملے گا تو وہ ضرور کریں گے۔ 

اپنی فلم آر آر آر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم تیلگو ہونے کے ساتھ ساتھ کافی حد تک ہندی فلم بھی ہے، تاہم ہم اس فلم کو مختلف زبانوں میں ریلیز کرنے والے ہیں جو ایک ریکارڈ ہوگا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید