• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیضان شیخ کی بیٹی کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر نے بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے فیضان شیخ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

فیضان شیخ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’2021 ہر لحاظ سے ایک شاندار سال رہا، ہمیشہ کی طرح یہ ایک اداکار اور ایک فرد کے طور پر سیکھنے کا وقت تھا اور میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ چیزیں سیکھ کر ایک بہتر انسان بنوں، نہیں معلوم کہ میں اس میں پاس ہوا یا فیل۔‘

اداکار نے کہا کہ ’میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا لیکن میں نے مضبوطی سے اس وائرس کو شکست دی اور یہ ٹھیک ہے کہ اُتار چڑھاؤ ہمیشہ ہماری زندگی میں موجود رہتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس سب کے دوران جس چیز نے مجھے مضبوط بنایا وہ میری بانہوں میں خوشی کا یہ چھوٹا سا بنڈل تھا، ہاں میری بیٹی جو 27 دسمبر کو اس دُنیا میں آئی۔‘

فیضان شیخ نے مزید کہا کہ ’میں خوبصورت تصویر کے ساتھ اپنے 2022 کا آغاز کر رہا ہوں۔‘

دوسری جانب فیضان شیخ کی اہلیہ و اداکارہ ماہم عامر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جوڑے نے اپنے گھر ننھے مہمان کی جلد آمد کے حوالے سے بتایا تھا۔

فیضان شیخ اور ماہم عامر اگست 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، دونوں نے متعدد پراجیکٹس میں ساتھ کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید