• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے بیرون ملک جاتے ہوئے آپ کتنی کرنسی لے جاسکتے ہیں؟


پاکستانی قانون میں کتنی رقم ڈالرز یا اُس کے برابر غیر ملکی کرنسی بیرون ملک جانے کی اجازت ہے؟

پاکستانی قانون کے مطابق بیرون ملک جانے والے 10 ہزار ڈالرز یا اُس کے برابر کوئی بھی غیر ملکی کرنسی لے جائی جاسکتی ہے۔

قانون کے مطابق بیرون ملک جانے والے پاکستانی کرنسی میں 10 ہزار روپے سے زائد کی رقم اپنے ساتھ نہیں لے جاسکتے ہیں۔

قانون کے مطابق بھارت جانے والے 3 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد کی کرنسی نہیں لے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی تازہ ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ پاکستان سے برطانیہ آتے ہوئے بھاری رقم اپنے ساتھ لے کر آئی ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو حریم شاہ کے خلاف خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حریم شاہ دو روز قبل یعنی 10 جنوری کی رات کراچی ایئرپورٹ سے قطر کے دارلحکومت دوحا کے لیے روانہ ہوئیں۔

اپنی تازہ ویڈیو میں رقم ہاتھ میں پکڑے حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے بغیر کسی چیکنگ کے بحفاظت لائی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید