بلوچستان میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔
حکومتِ بلوچستان نے ہفتے میں بشمول جمعہ، ہفتہ اور اتوار 3 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
مختلف سرکاری دفاتر آج جمعے کے روز بند ہیں۔
حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر میں اب پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کام ہو گا۔