ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چینی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزمان کو بری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے ملزمان کی بریت کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت شواہد کی عدم دستیابی پر ملزمان کو بری کرتی ہے۔
چینی خاتون کے ساتھ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں دورانِ ڈکیتی زیادتی کی گئی تھی۔
ڈکیتی اور جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
2017ء میں ہونے والی ڈکیتی اور زیادتی کے کیس کا فیصلہ 5 سال بعد سنایا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹرائل کے دوران پولیس اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
عدالت نے گرفتار ملزم گل حلیم اور ضمانت پر رہا ملزمان قاسم اور اظہر کو بری کرنے کا حکم بھی سنا دیا۔
عدالت نے ڈکیتی اور زیادتی میں ملوث چوتھے ملزم شیر محمد کو اشتہاری قرار دے دیا۔