• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مظاہرین کے آنسو گیس کے استعمال کی تحقیقات کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔

محکمۂ پولیس کے غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نو مبر کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں آنسو گیس کے اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تفصیلات دینے کا کہا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اس سلسلے میں اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولیس کے پاس موجود آنسو گیس شیل کے ذخیرے کی مکمل جانچ کرے اور اس ڈیٹا کا موازنہ سی پی او اور ریجنل پولیس دفاتر کے پاس موجود اسٹاک کے ڈیٹا سے کرے۔

یہ فیصلہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد کیا گیا ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران استعمال ہونے والے شیل خیبر پختونخوا پولیس کے ذخیرے کا حصہ تھے۔

قومی خبریں سے مزید