• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف نائن پارک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر نے کی ہدایت

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے چیئرمین عامر علی احمد نے اسلام آبادکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری ترقیاتی اور بحالیاتی کاموں میں ہونیوالے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے بورڈ ممبران بھی ہمراہ تھے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک میں جاری ترقیاتی اور بحالیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبوں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔بعد ازاں انہوں نے بورڈ ممبران کے ہمراہ اتاترک ایونیو کا دورہ کیا اور رش اوقات میں اتاترک ایونیو کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے لئے جاری بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکٹر ایف سیون اور ایف ایٹ میں کی جانے والی روڈ کارپیٹنگ کا بھی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں میں کام کا معیار تسلی بخش نہ ہونے پر ڈائریکٹر روڈز کی سرزنش کی اور حکم دیا کہ مذکورہ کام کو ازسر نو ٹھیکیدار کے اخرجات سے کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید