• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ سے تعلق اور وہاں موجود اپنی جڑوں پر فخر ہے، اداکار نگرجونا

تیلگو، تامل اور ہندی فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار ناگرجون اور ان کے بیٹے اداکار چیتنیا نے انھیں ساؤتھ ایکٹرز کہنے پر اپنی دل گرفتگی کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں دونوں باپ بیٹوں کی جوڑی نے انکشاف کیا کہ وہ اس حوالے سے تمام وقت لوگوں کی اس قسم کی علاقائی گفتگو سنتے رہتے ہیں، لیکن انھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ انھیں اپنے جنوب سے تعلق اور وہاں موجود اپنی جڑوں پر فخر ہے۔ 

ناگا چیتنیا اپنے والد ناگرجون کے ساتھ اپنی تیلگو سپر نیچرل فلم بنگار راجو میں شامل ہیں اس فلم کی ڈائریکشن کلیان کرشنا کراسلا نے دی ہے۔

یہ 2016 کی فلم سوگادے چنی نیانا کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں کریتھی شیٹھی، رامیا کرشنا، چلاپتھی رائو، رائو رمیش، براہماجی، وینلا کشور اور جھانسی بھی شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید