• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کورونا ٹیسٹ کرا لیں‘، ایوان میں گلا صاف کرتے فیصل جاوید کو مشورہ


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان میں موجود سینٹرز کو ماسک پہننے کا کہہ دیا۔

اجلاس میں فیصل جاوید رپورٹ پیش کرتے وقت گلا صاف کرنے لگے تو صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ ٹیسٹ کروا لیں۔

چیئرمین سینیٹ نے فیصل جاوید سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کورونا بہت پھیلا ہوا ہے، آپ سب ماسک پہنیں۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت سینیٹ سے وزراء کی عدم حاضری پراپوزیشن نے اعتراض اٹھایا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزارت داخلہ سے جواب نہیں آتے، اگر اب جواب نہیں آئے تو وزیر اعظم کو کارروائی کے لئے لکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید