• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کولمبو پورٹ سٹی منصوبہ ‘‘چین کے تعاون سے سری لنکا کی قسمت جاگ گئی

کولمبو (جنگ نیوز )چین کے کولمبو پورٹ سٹی کے منصوبے سے سری لنکاایک بڑا معاشی حب بننے جارہا ہے اور ساحل کنارے بننے والے اس شہر کا 43فیصد حصہ99سالہ لیز پر چین کی ملکیت ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سمندر کے قریب ’کولمبو پورٹ سٹی‘ منصوبے کو حکام ایک معاشی گیم چینجر کے طور پر بیان کر رہے ہیں۔کولمبو کے کاروباری ڈسٹرکٹ سے قریب ہی ساحل سمندر پر ایک ’ٹیکنالوجی کا شہکار‘ شہر بن رہا ہے۔ 

ریت کے ذریعے بننے والے اس ساحلی شہر میں ایک آف شور بین الاقوامی مالیاتی مرکز، رہائشی علاقے اور ایک مرینہ بھی ہو گا اور اسی لیے کولمبو پورٹ سٹی کا موازنہ دبئی، ہانگ کانگ اور موناکو جیسے شہروں سے کیا جا رہا ہے۔ 

665ایکڑ پر مشتمل اس علاقے کی تعمیر کے لیے سری لنکا کو چین کی ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سے) سے 1اعشاریہ 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت تھی۔ اس کے جواب میں چینی کمپنی کو اس پراجیکٹ کا 43فیصد حصہ99برس کیلئے لیز پر دے دیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید