• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین، کولمبیا، کانگو، لاتویا اور لائبیریا یو این سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے

اقوام متحدہ (اے پی پی)بحرین، کولمبیا، کانگو، لاتویا اور لائبیریا اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے۔ بحرین، کولمبیا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، لاتویا اور لائبیریا نے اقوام متحدہ کی سیکیو رٹی کونسل میں غیر مستقل اراکین کے طور پر اپنی نشستیں سنبھال لیں۔ان ممالک کی دو سالہ مدت رسمی طور پر یکم جنوری سے شروع ہوئی تھی، تاہم جمعہ کو 15 رکنی کونسل کے لیے 2026 کا پہلا ورکنگ دن تھا جو کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے بعد منعقد ہوا۔یہ پانچ نئے غیر مستقل اراکین پاکستان، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے ساتھ شامل ہوئے، جو 2026 کے آخر تک خدمات انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ کونسل میں پانچ مستقل رکن ممالک چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ بھی موجود ہیں جنہیں ویٹو کا حق حاصل ہے۔ نئے اراکین کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر ایک پرچم نصب کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت، سکیو رٹی کونسل عالمی امن اور سلامتی برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ دار ہے اور یہ واحد باڈی ہے جس کے فیصلے تمام رکن ممالک پر قانونی طور پر لازم ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید