• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جنگی جنون تیز، مئی جھڑپ کے بعد ہتھیاروں کےبڑے منصوبوں کی منظوری

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے جنگی جنون میں تیزی، مئی کے جھڑپ کے بعد ہتھیاروں کےبڑے منصوبوں کی منظوری، 85 کھرب روپے کے تین پیکیجز میں جدید ٹینک، راکٹ سسٹمز، فوجی ہتھیار، میزائل و دیگر جدید فوجی ساز و سامان شامل،بھارت اپنے جنگی تیاری کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے تاکہ علاقائی برتری کے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا نے کیلئے ہتھیاروں کی فوری تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ہتھیاروں کی تعیناتی اور آپریشنل سطح پر رول آؤٹ کی رفتار ابھی بھی ایک چیلنج ہے، جس پر حکومت اور فوجی حکام کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال بھارتی حکومت نے تین بڑے جنگی پیکیجز کی منظوری دی، جن کی مجموعی مالیت 30 بلین امریکی ڈالر(85 کھرب روپے) ہے، جو موجودہ مالی سال کے 78.7 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کا ایک اہم حصہ بنتی ہے۔ یہ پیکیجز مئی میں پاکستان کے ساتھ جنگ کے بعد ملک کے دوسرے نصف سال میں منظور کیے گئے تاکہ فوج کی فوری تیاریاں اور ہتھیاروں کی جدید تعیناتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ان جنگی پیکیجز میں جدید ٹینک، راکٹ سسٹمز، فوجی ہتھیار، میزائل اور دیگر جدید فوجی ساز و سامان شامل ہیں۔ ان کا مقصد بھارت کی فوجی صلاحیت کو بڑھانا، سرحدی حفاظت کو مضبوط کرنا اور خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال میں مستحکم موقف قائم رکھنا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی تیزی سے تعیناتی اور آپریشنل نفاذ میں تاخیر مستقبل میں کچھ مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید