• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا احساس دیوار کادورہ،200سے زائد شہریوں میں گرم شالیں تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے "دیوار احساس" ریلیف کا ذریعہ بن گئی ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات کی جانب سے عطیات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز احساس دیوار کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سے 2 سو سے زائد شہریوں میں گرم شالیں تقسیم کیں اس موقع پر ایم پی اے سبین گل کے ہمراہ نادار مرد و خواتین میں کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ دیوار احساس کے ذریعے غریبوں کی امداد کی کوشش کی۔احساس بازار اور دیوار احساس کے بعد احساس دستر خوان بھی قائم کردیا ہے جہاں روزانہ عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مخیر حضرات کا ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون حاصل ہے۔دیوار احساس پر بلاتفریق ملبوسات کی تقسیم جاری رہے گی۔
ملتان سے مزید