• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس بے قابو  ہو چکا ہے، اس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شرح 41 فیصد ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 149 کیسز مثبت آئے ہیں۔

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 11 فیصد ہو گئی


ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق یہاں 1 دن میں 1 ہزار 131 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہرِ اقتدار میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 15 اعشاریہ 5 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل کریں کورونا وائرس کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو بڑھ کر 11 اعشاریہ 55 فیصد ہو گئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس کے مزید 426 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 42 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید