ایرانی بحریہ کا موج کلاس فریگیٹ ڈینا مبینہ طور پر سری لنکا کے قریب ایک امریکی آبدوز کے حملے کے نتیجے میں ڈوب گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ بھیج دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز ڈینا سے 32 شدید زخمی ملاحوں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 148 تاحال لاپتہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ خارجہ کے مطابق 180 افراد پر مشتمل ایرانی بحری جہاز آج علی الصبح بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میلان 2026ء بحری مشق سے واپسی کے دوران ڈوبنا شروع ہوا۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
دریں اثناء سری لنکن بحریہ نے ایرانی جہاز پر سوار لاپتہ افراد کے حوالے سے خبر کی تردید کر دی۔
سری لنکن بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی جہاز پر سوار 101 افراد کے لاپتہ اور 78 کے زخمی ہونے کی معلومات درست نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں ایرانی جہاز پر سوار 32 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سری لنکن وزارت دفاع نے ایرانی جہاز پر سوار 101 افراد کے لاپتہ اور 78 کو ریسکیو کرنے کا کہا تھا۔