کراچی میں ایم ٹی خان روڈ بند ہونے کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔
جناح برج، آئی آئی چندریگڑ روڈ، شاہین کمپلیکس کے دونوں اطراف سڑکوں پر ٹریفک جام ہے جبکہ پی آئی ڈی سی، پاکستان چوک، کلفٹن برج بھی شدید متاثر ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس ٹریفک روانی بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ ریڈیو ٹریفک سے شہریوں کو بلاضرورت آئی آئی چند ریگر روڈ اختیار کرنے سے منع کیا جارہا ہے۔