صوبۂ خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین سے ذاتی کام لینے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین سے ذاتی کام لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خیبر پختون خوا کے گورنر شاہ فرمان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے انسپیکشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی 14 دن میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ دفتری اوقات میں ڈائریکٹر کے گھر یونیورسٹی ملازمین کے تعمیراتی کام کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔