کراچی پورٹ پر آنے والے کنٹینر شپ کا اسٹیئرنگ ٹوٹ گیا، جہاز ریت میں پھنس گیا، نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہوگئی۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق جہاز کے اسٹیئرنگ ٹوٹنے کی اطلاع ہے، جہاز نکالنے کیلئے کے پی ٹی کے تین ٹگس پہنچ گئے۔
کے پی ٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ لائبیریا کا جہاز’’ ایملی ٹو‘‘ گراؤنڈ ہوا ہے۔
پورٹ ذرائع کے مطابق ہائی ٹائیڈ کے دوران 3 ٹگس جہاز کو نہ نکال سکے، آج رات جہاز نکالنے کی دوبارہ کوشش کیے جانے کا امکان ہے۔