• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں موجود تھا، کے پی میں عدم اعتماد کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ سب کا اس بات پراتفاق ہے کہ سیاسی مذاکرات ہونے چاہئیں، محرم الحرام کے بعد کچھ نہیں ہو گا، پی ٹی آئی میں تحریک چلانے کی سکت نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت تحریک چلانے کے نہ کوئی حالات ہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کی کوئی صلاحیت ہے، نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں سیاسی مذاکرات کی دعوت دی، 27ویں ترمیم کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بتایا کہ وہ چوہدری نثار کے پاس تیمار داری کے لیے گئے تھے، ان کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اسمبلی میں تقاریر کی بنیاد پر اٹھا لیا جاتا تھا، میں نے اسمبلی میں تقریر کی جس کے بعد مجھے اٹھا لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید