• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں، کمشنر کراچی

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخدوش عمارتوں کے مکین خود دوسری جگہ منتقل ہوجائیں، کسی کو زبردستی گھروں سے نہیں نکال سکتے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے کے ساتھ اجلاس کروں گا۔

ادھر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی جاوید کھوسو نے کہا کہ متاثرہ عمارت کے مکینوں کو 2022، 2023 اور 2024 میں نوٹس دیئے گئے تھے۔

جاوید کھوسو نے کہا کہ ٹیم تشکیل دی ہے 107 میں سے21 زیادہ خطرناک عمارتیں ہیں۔ ان 21 عمارتوں میں سے 14 کو خالی کراچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیاری واقعے پر فوری کسی کو ذمہ دار قرار دینا قبل از وقت ہے۔

قومی خبریں سے مزید