• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کرکٹرز منگل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل 7) میں شامل نہ ہونے والے دیگر کرکٹرز کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔

آسٹریلیا نے مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شیڈولڈ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید