• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب پروسیجر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد کا این آئی سی وی ڈی میں ہارٹ پروسیجر کامیاب ہو گیا، دوران علاج سابق کرکٹر کے دل کے وال بند ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔

صادق محمد کا سینہ چاک کئے بغیر جدید طریقہ کار سے دل کا پروسیجر کیا گیا، ڈاکٹرز نے صادق محمد کو بغیر سینہ چاک کیے پروسیجر کا مشورہ دیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر اور ٹیم نے صادق محمد کا پروسیجر کامیابی سے سرانجام دیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صادق محمد ہارٹ پروسیجر کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو ضروری ٹیسٹ کرانے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

صادق محمد کا کہنا ہے کہ بہترین اور مفت علاج کرنے پر حکومتِ سندھ اور این آئی سی وی ڈی کا شکر گزار ہوں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید