• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا

جاپان میں ایشین گیمز سے قبل رہائش کا سنگین بحران پیدا ہوگیا، ایونٹ میں 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں ایتھلیٹس کےلیے مخصوص ولیج نہ ہونے سے رہائش کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کےلیے ہوٹل، عارضی لکڑی کے کیبن، کروزشپ استعمال کیے جارہے ہیں۔

جنوبی کورین باسکٹ بال ٹیم نے چھوٹے اور ناقص کیبنز پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، حکا م کا کہنا ہے کہ دو میٹر سے زائد قد والے کھلاڑی بستروں پر ٹانگیں سیدھی نہیں کرسکتے۔

جنوبی کورین باسکٹ بال کھلاڑیوں نے کیبن میں لیک ہوتے سنک اور گیلے فرش کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔

فلپائن نے رہائش کے بحران سے نمٹنے کےلیے آن لائن کرائے کی رہائش کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔

اٹلی کا کروزشپ کوسٹا سیرینا 4 سے 5 ہزار ایتھلیٹس کی میزبانی کرے گا، ایشین گیمز میں باسکٹ بال اور فٹبال کے مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

شدید بارش کے باعث گزشتہ ہفتے سیکڑوں ایتھلیٹس کو عارضی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا، ناگویا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید