• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ انگلینڈ سے واپسی پر رضا اللّٰہ کا اسلام آباد ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

دورۂ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے، اس موقع پر فاسٹ بولر رضا اللّٰہ کے استقبال کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لوگ امڈ آئے۔

قومی کرکٹرز برمنگھم سے براستہ دوحہ وطن واپس پہنچے، جبکہ کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق سمیت مینجمنٹ کے ارکان لاہور پہنچے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے کلین سوئپ کیا تھا تاہم اس دورے پر ڈیبیو کرنے والے پاکستانی کھلاڑی رضا اللّٰہ کی شاندار بیٹنگ اور بولنگ نے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

سوشل میڈیا پر بھی رضا اللّٰہ کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید