• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ، گالفرز تیز ہواؤں سے پریشان

کراچی میں جاری 23ویں سندھ اوپن گالف چیمپیئن شپ کے گالفرز تیز ہواؤں سے شدید پریشان ہوگئے۔

 ایئرمین گالف کورس پر کھیل کے دوسرے روز دفاعی چیمپیئن شبیر اقبال ایک اسٹروک کی تنزلی کے بعد بھی سرِفہرست ہیں جبکہ دیگر کوئی گالفر بہتر کھیل پیش نہ کرسکا۔

ایونٹ میں چھ اسٹروک کے فرق سے محمد نعیم، زبیر حسین اور وصال خان مشترکہ طور پر دوسرے پر ہیں۔

تیز ہوائیں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کو اڑالے گئیں، تیز ہواؤں نے گالفرز کی ایک نہ چلنے دی وہ 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ونڈز سے نمٹنے کی حکمت عملی نہ بناسکے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 41 پروفیشنل گالفرز شریک ہیں، ایونٹ کا آخری راؤنڈ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید