• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکا، 4 افراد جاں بحق


کوہاٹ کے علاقے گلو تنگی میں مارٹر گولے کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گلوتنگی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید