• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء برائے تاوان وصول کرنیوالا جعلی کسٹم انسپکٹر گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی سی سی نے جعلی کسٹم انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی ٹیم نے کارروائی کر کے خود کو جعلی کسٹم انسپکٹر ظاہر کر کےلوگوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم محمود آباد کراچی کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مرزا غیور کراچی پولیس کواغوا برائے تاوان کے تین مقدمات اور دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید