• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے اکٹھے کر لئے

اسلام آباد ( آن لائن ) فیڈ رل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے سپر ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے اکٹھے کرلئے جبکہ وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے جس کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میںکیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈ رل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے سپر ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے اکٹھے کرلئے، عارضی بے گھر افراد کی بحالی کے لیے اضافی ریونیو ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے مالیاتی بل 2015 کے ذریعے مالدار اور امیر افراد، افراد کی ایسوسی ایشن اور کمپنیاں جو ٹیکس 2015ء میں 500؍ ملین سے زائد آمدنی کما رہے ہیں پر بنکنگ کمپنیات کی آمدنی کا 4؍ فیصد شرح سے اور دیگر تمام کیلئے 3؍ فیصدسے ایک وقتی ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ جمعہ کو سینیٹ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا کہ ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی مد میں ایک ارب روپے اکٹھے کر لیے ہیں حکومت ٹیکسوں کے ذریعے ریونیو بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے جس کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میںکیا جائے گا۔
تازہ ترین