• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ باجوڑ اور بنوں میں حملوں کے بعد ہماری کارروائیاں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مرکوز تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات مایوس کن ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے چوکس اور متحرک ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود ہر پاکستانی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید