• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد نے بابراعظم کی کامیابی کا کریڈٹ PCB کو دے دیا

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی کامیابی کا کریڈٹ پی سی بی کو دے دیا۔

انہوں نے بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کی کامیابیوں کی وجہ بیان کی۔


انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ کرکٹ پاکستان اور بابر سے پیار کرنے والوں کو سلام۔

والد بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے تینوں فارمیٹ آئی سی سی ولڈ کپ ، ون ڈے،  ٹی ٹوئنٹی کا کپتان اور اب ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ، جب تک اللہ پاک کی رحمت، آپ لوگوں کا یقین، پیار، دعاہے بابر ایسے ہی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔

اعظم صدیقی نے کہا کہ پی سی بی کا ساتھ نہ ہوتا تو یہ سب کچھ ممکن نہیں ہوتا اور سب سے بڑھ کر ٹیم کا اتفاق ضروری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر شائقین کرکٹ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز خوشی سے نہال ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید