پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر شائقین کرکٹ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز خوشی سے نہال ہیں۔
محمد رضوان:
گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے قومی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کپتان پاکستان کا چہرہ اسی طرح روشن کرتے رہیں۔
حسن علی :
فاسٹ بولر حسن علی نے لکھا کہ ’مبارک ہو کِنگ‘
شاہین شاہ آفریدی:
نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’کپتان آپ اس کے حقیقی طور پر حقدار تھے۔‘
عمر گل:
سابق کرکٹر عمر گل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان اور ون ڈے میں بابر اعظم کا کرکٹر آف دی ایئر بننا نوجوانوں کو بہت کچھ سِکھا سکتا ہے۔
محمد حفیظ:
سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی بابر اعظم، محمد رضوان، فاطمہ ثنا کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے6 ون ڈے میچز میں 67 اعشاریہ 50 رنز کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔
بابر اعظم کا ایوارڈ جیتنے کے موقع پر کہنا ہے کہ فینز کا شکریہ جنہوں نے حوصلہ افزائی کی ،خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے ۔
قومی کپتان نے کہاکہ جنوبی افریقامیں جا کر جیتنا بہت مشکل ہوتا ہے ، میں آئی سی سی اور پی سی بی کا بھی شکر گزار ہوں ۔